- 02
- Sep
یونیورسٹی آف کوٹلی آزاد جموں و کشمیر میں نئی ایچ ای سی اے ڈی اے (بی ایس) پالیسی کے حوالے سے ایک تعارفی پروگرام کا انعقاد۔
جامعہ کوٹلی میں شعبہ تعلقات عامہ سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق یونیورسٹی آف کوٹلی آزاد جموں و کشمیر میں نئی ایچ ای سی اے ڈی اے (بی ایس) پالیسی کے حوالے سے یونیورسٹی آڈیٹوریم ہال میں گزشتہ روز معلوماتی، تعارفی اور آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس تعارفی تقریب میں مختلف کالجز (پبلک/ پرائیویٹ) کے سربرہان/ کوارڈینیٹرز نے شرکت کی جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے رجسٹرار یونیورسٹی، ڈین صاحبان, کنٹرولر امتحانات اور دیگر انتظامی افیسران نے شرکت کی.
ڈین فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ انجینرنگ ڈاکٹر غلام نبی نے کالجز کے سربرہان/ کوارڈینیٹرز اور شرکاء تقریب کو ایچ ای سی کی نئی پالیسی اور سمسٹرز رولز کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اور رجسٹرار یونیورسٹی ڈاکٹر سر شمس الحسن سید نے کالجز کے سربرہان/ کوارڈینیٹرز کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا