- 01
- Nov
یونیورسٹی آف کوٹلی میں پرکولیشن/فلٹریشن ویل پراجیکٹ کی پروقار تقریب کا انعقاد جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رحمت علی خان نے مسلم ہینڈز میرپور کی مینیجمنٹ ٹیم کے ہمراہ اس اہم منصوبے کا افتتاح کیا۔
ترجمان یونیورسٹی آف کوٹلی عبدالقیوم چوہدری نے بتایا کہ مسلم ہینڈز میرپور کے مالی تعاون سے یونیورسٹی کے نیو بلاک میں ایک پرکولیشن/فلٹریشن پلانٹ تعمیر کیا گیا ہے جس سے چار ہزار طلبا و طالبات، فیکلٹی اور ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کو صاف اور محفوظ پانی کی فراہمی ممکن بنائی گئی ہے۔
افتتاحی تقریب کے دوران وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رحمت علی خان نے اس منصوبے کو یونیورسٹی کی ترقی اور فلاح کا ایک اہم قدم قرار دیا اور کہا کہ ایسے منصوبے تعلیمی اداروں میں طلبا و طالبات اور عملے کی بنیادی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
The grand ceremony of the Percolation/Filtration Well Project was organized in the University of Kotli
اس موقع پر وائس چانسلر آفس میٹنگ روم میں ایک پروقار تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں مسلم ہینڈز میرپور کی مینجمنٹ ٹیم اور یونیورسٹی کے ٹریژرر، رجسٹرار، ڈین صاحبان، ڈائریکٹرز، چیئرمین شعبہ جات، فیکلٹی ممبران اور دیگر نے شرکت کی۔ جناب وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رحمت علی خان نے اس اہم اقدام کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ مستقبل میں مسلم ہینڈز میرپور کے تعاون سے ایک جدید پرکولیشن اور فلٹریشن پراجیکٹ کی تعمیر عمل میں لائی جائے جس سے نہ صرف یونیورسٹی آف کوٹلی بلکہ مقامی کمیونٹی کو بھی صاف اور محفوظ پانی فراہم کیا جا سکے گا انہوں نے مزید کہا کہ کمیونٹی سروس کوٹلی یونیورسٹی کے بنیادی عزم کا حصہ ہے۔
تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رحمت علی خان نے مسلم ہینڈز کی مینجمنٹ ٹیم کو ان کی خدمات اور تعاون پر خصوصی سووینئرز پیش کیے اور ان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔