- 19
- Dec
یونیورسٹی آف کوٹلی آزاد جموں و کشمیر میں تحریک آزادی کشمیر والحاق پاکستان کے بانی رہنما رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کی 57 ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی ۔
The 57th death anniversary of renowned Kashmiri leader Raees-ul-Ahrar and Quaid-e-Millat Chaudhary Ghulam Abbas was observed on Tuesday
شعبہ اطلاعات و رابطہ عامہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کی برسی کی تقریب یونیورسٹی آڈیٹوریم ھال میں منعقد ہوئی۔
تقریب میں رجسٹرار ، ڈین صاحبان ، کنٹرولر امتحانات ، ڈائریکٹرز، چیرمین شعبہ جات ، فیکلٹی ممبران ، ایڈمنسٹریٹو آفیسران و ممبران و دیگر نے شرکت کی ۔
تقریب سے رجسٹرار ڈاکٹر شمس الحسن ، ڈین فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر غلام نبی، ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر فہیم غضنفر ، ڈین سائنسز ڈاکٹر محمد ارشاد سمیت دیگر مقررین نے رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کی جدوجہد، قیادت اور بصیرت کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
مقررین نے کہا کہ رئیس الاحرار چوہدری کشمیری مسلمانوں کے حقوق کے پاسبان، دو قومی نظریہ کے مضبوط داعی اور الحاق پاکستان کے زبردست حامی تھے جنہوں نے اپنی فہم و فراست اور بے لوث قیادت سے ڈوگرہ غلامی کی زنجیروں میں جکڑی ہوئی مسلمان قوم کو آزادی کا شعور دیا اور ریاست جموں وکشمیر کے عوام کے تشخص و وقار کو بلند کیا۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے دست راست رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس ہمہ گیر شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔
مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ جیسے عظیم نظریہ اور قائداعظم محمد علی جناح ؒ کے فکر و فلسفہ کو اپنا منشور بنا کر جموں وکشمیر کی تحریک آزادی میں اہم کردار ادا کیا۔
مقررین نے کہا کہ رئیس الاحرار نے مسلمانان ریاست جموں کو حصول آزادی کے لئے تیار کرنے میں اپنے فراست اور تدبر سے نئے ولولہ اور شعور عطا کر کے انہیں منزل کے تعین کی راہ سمجھائی اور جموں و کشمیر کی تحریک آزادی کے حوالے سے قائد ملت چوہدری غلام عباس ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔