- 19
- Sep
یونیورسٹی
آف کوٹلی آزاد جموں و کشمیر میں شعبہ اسلامیات کے زیر اہتمام سیمینار بعنوان سیرت النبی
ﷺ کا انعقاد۔
شعبہ
اطلاعات و رابطہ عامہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یونیورسٹی کیمپس کے آڈیٹوریم
ہال میں ربیع الاوّل کی مناسبت سے شعبہ اسلامیات کے زیر اہتمام ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا. جس کا موضوع ”سیرتِ
نبوی ﷺ“ تھا۔ سیمینار کے مہمانِ خصوصی تعمیر
ملت یونیورسٹی اسلام آباد سے پروفیسر ڈاکٹر سہیل حسن تھے۔
Seerat un Nabi (S.A.W) Seminar
قبل
ازیں یونیورسٹی پہنچنے پر اپنے دفتر میں رجسٹرار یونیورسٹی، ڈاکٹر سر شمس الحسن سید
نے اور دیگر اساتذہ نے مہمان مقررین کا استقبال کیا اور سیمینار کے لیے وقت دینے پر
انکا شکریہ ادا کیا ۔
سیمینار
میں آزاد جموں و کشمیر اور پاکستان کی مختلف جامعات کے ممتاز علماء و اسلامک اسکالرز
نے شرکت کی جن میں ڈاکٹر عبدالرحمان یونیورسٹی آف پونچھ, ڈاکٹر نوید الطاف خطیب بین
الا قوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد, ڈاکٹر مولانا علی طارق اسٹنٹ پروفیسر بین
الا قوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد اور دیگر احباب نے خصوصی طور پر شرکت کی
.
سٹیج
سیکرٹری کے فرائض لیکچرار شعبہ اسلامیات سید مدثر نے سرانجام دئيے۔ تلاوتِ قرآن حکیم
کی سعادت طالب علم حافظ احترام الحق نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبولﷺ پڑھنے کا شرف طالبہ اریمن مسعود نے حاصل کیا ۔ چیرمین
شعبہ اسلامیات ڈاکٹر وجاہت خان نے معزز مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہا اور آڈیٹوریم
ہال میں بیٹھے دیگر شرکاء سے ان کا تعارف کروایا۔
سیمینار
میں طلبا و طالبات کی ایک کثیر تعداد سمیت مختلف فیکلٹیز سے ڈین صاحبان، چیرمین شعبہ
جات، فیکلٹی ممبران و دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
افتتاحی
کلمات میں رجسٹرار یونیورسٹی، ڈاکٹر سر شمس الحسن سید نے چیرمین شعبہ اسلامیات، انکی
ٹیم اور ڈین فکلٹی آف سوشل سائنسز کو سیمینار بعنوان سیرت النبی ﷺ کے انعقاد پر مبارکباد
پیش کی اور کہا کہ محبتِ رسولؐ اور عشق رسولؐ انسانیت کی ترقی اور مسلمانوں کی کامیابی
کے لیے ضروری اور ناگزیر ہے۔
سیمینار میں ڈاکٹر عبدالرحمان خان یونیورسٹی آف پونچھ نے اخلاق نبوی ﷺ کے موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی اور ڈاکٹر مفتی نوید الطاف خطیب بین الا قوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد نے محبت رسول النبی ﷺ اور اس کے تقاضے کے عنوان پر روشنی ڈالی جبکہ ڈاکٹر مولانا علی طارق اسٹنٹ پروفیسر بین الا قوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد نے تفصیل کیساتھ نبی ﷺ کی معاشی
سیمینار
میں یونیورسٹی آف پونچھ سے ڈاکٹر عبدالرحمان خان نے اخلاق نبوی ﷺ کے موضوع پر سیر حاصل
گفتگو کی، خطیب بین الا قوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد ڈاکٹر مفتی نوید الطاف
نے محبت رسول النبی ﷺ اور اس کے تقاضے کے عنوان پر روشنی ڈالی جبکہ اسٹنٹ پروفیسر بین
الا قوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد ڈاکٹر مولانا علی طارق نے نبی ﷺ کی معاشی تعلیمات
کے حوالے سے شرکاء کو آگہی فراہم کی۔
سیمینار
میں شفاء تعمیر ملت یونیورسٹی اسلام آباد کے پروفیسر اور سیرت چیئر کے ہیڈ پروفیسر
ڈاکٹر سہیل حسن نےحضور اکرم ﷺ کے دعوتی طریقوں پر جامعہ انداز میں اپنا نقطہ نظر پیش
کیا اور کہا کہ حضرت محمدرسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کی
حیات طیبہ تمام عالم اسلام کے لیے مشعل ہدایت ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ
وسلم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کرہی دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔
خطاب کے بعد سوال جواب کامرحلہ آیا جس میں طلباء و طالبات نے بھرپور حصہ لیا۔
ڈاکٹر
صباحت اکرم ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز نے آخر میں شرکاء سیمینار طلباء و طالبات مہمانان
گرامی اور مہمان خصوصی کی آمد کا شکریہ ادا کیا اوراختتامی کلمات ادا کیے۔خصوصی کی آمد کا شکریہ ادا کیا اوراختتامی کلمات ادا کیے۔