- 14
- Nov
یونیورسٹی آف کوٹلی آزاد جموں و کشمیر میں بدھ کے روز طلباء کی ادبی و ڈیبیٹنگ سوسائٹی کے زیر اہتمام حمد و ثنا اور سیف الملوک کی ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز نے مجاز اتھارٹی سے قواعد و ضوابط کے مطابق باقاعدہ اجازت حاصل کی تھی۔
یونیورسٹی آف کوٹلی آزاد جموں و کشمیر کے شعبہ اطلاعات و رابطہ عامہ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ادبی و ڈیبیٹنگ سوسائٹی کے زیر اہتمام حمد و ثنا اور سیف الملوک کی ایک تقریب کے دوران پیش آنے والے ایک مبینہ ناخوشگوار واقعے کے بعد، یونیورسٹی کی انتظامیہ نے فوری طور پر اس معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ اسی صورتحال کے پیش نظر، طلباء کی ادبی و ڈیبیٹنگ سوسائٹی کے زیر اہتمام اگلے روز منعقد ہونے والی قوالی کی تقریب کو فی الحال منسوخ کر دیا گیا ہے۔