- 13
- Nov
یونیورسٹی آف کوٹلی آزاد جموں و کشمیر میں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا ایک پُر وقار اور اہم اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رحمت علی خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ ایڈیشنل سیکرٹری فنانس مفتی محمد سجاد بطور ممبر اجلاس میں شریک ہوئے اور اپنے قیمتی مشوروں سے اجلاس کو نکھار بخشا۔
شعبہ اطلاعات و رابطہ عامہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق اجلاس کے دوران مالی سال 2023-2024 کے ریوائز بجٹ اور مالی سال 2024-2025 کے تخمینہ بجٹ کی باقاعدہ منظوری دی گئی۔ اس موقع پر متعدد اہم ایجنڈا آئٹمز زیر بحث آئے اور کمیٹی نے جامعہ کے مالی و ترقیاتی پہلوؤں پر گہرائی سے جائزہ لیا اور جامع پالیسیوں کی منظوری دی جبکہ مالی امور پر قیمتی رہنمائی فراہم کی گئی جس سے جامعہ کے ترقیاتی اور تعلیمی مقاصد کو نئی توانائی ملی
Finance and Planning Committee 2024 |
اجلاس میں آن لائن شرکت کرنے والے معزز ممبران میں ایچ ای سی کے ڈائریکٹر پلاننگ عرفان اللہ خان اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی سیکرٹری نوید اکرم شامل تھے جن کی شمولیت نے اجلاس کو وقار بخشا۔
فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے اجلاس میں جامعہ کوٹلی سے سیکریٹری کمیٹی و ٹریثرر پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد معروف خان اور ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈاکٹر غلام مجتبیٰ چوہدری، ڈین فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر غلام نبی اور اسسٹنٹ پروفیسر عدنان عارف بٹ بطور ممبران موجود رہے۔
اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر صباحت اکرم، ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر فہیم غضنفر، رجسٹرار ڈاکٹر شمس الحسن، ڈین فیکلٹی آف سائنسز ڈاکٹر محمد ارشاد، کنٹرولر امتحانات لیاقت حسین، ڈائریکٹر کیو ای سی ڈاکٹر محمد آصف خان، پروجیکٹ ڈائریکٹر مبشر احسن، اور اسسٹنٹ ٹریثرر فواد نواز شامل ہیں جو بطور آبزرور اجلاس میں شریک ہوئے۔
یہ اجلاس یونیورسٹی آف کوٹلی کی مالی خود کفالت اور تعلیمی و ترقیاتی اہداف کے حصول کی جانب ایک مضبوط قدم ثابت ہوا۔ معزز شرکاء کی بصیرت انگیز آراء اور حکمت عملیوں کی بدولت جامعہ کو ایک روشن مستقبل کی طرف گامزن کرنے کی راہ ہموار کی گئی۔ اس اجلاس میں کیے گئے فیصلے جامعہ کی مالی خود مختاری اور استحکام کے ساتھ ساتھ علمی و تحقیقی ترقی کے سفر کو تیز تر کرنے میں سنگِ میل ثابت ہوں گے۔