- 28
- Jul
مشیر صدر ریاست آزاد جموں وکشمیرچوہدری محمد محبوب ایڈووکیٹ کا دورہ یونیورسٹی آف کوٹلی آزاد جموں و کشمیر ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹررحمت علی خان اور رجسٹرار ڈاکٹر سر شمس الحسن سید سے ملاقات ۔
جامعہ کوٹلی میں شعبہ تعلقات عامہ سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق مشیر
صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر چوہدری محمد محبوب نے یونیورسٹی آف کوٹلی آزاد جموں و
کشمیر کا دورہ کیا اور اس دوران انہوں نے وائس چانسلر جامعہ کوٹلی پروفیسر ڈاکٹررحمت
علی خان اور رجسٹرار ڈاکٹر سر شمس الحسن سید سے تفصیلی ملاقات کی۔
Chaudhry Muhammad Mehboob Advocate (Adviser to the President of AJ&K) visited the University
یونیورسٹی آف کوٹلی کے وائس چانسلراور رجسٹرار نے صدر ریاست کے مشیر کو ادارےکے تعلیمی پروگراموں اور جملہ انتظامی امور کے بارے میں آگاہ کیا اوراس تفصیلی ملاقات کے دوران یونیورسٹی کے اہم امور پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔
مشیر برائے صدر ریاست چوہدری محمد محبوب ایڈووکیٹ نے یہ یقین دہانی کرائی کہ ادارے کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے بھرپور تعاون جاری رہے گا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹررحمت علی خان نے مشیر صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری محمد محبوب ایڈووکیٹ کی یونیورسٹی آف کوٹلی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا۔