- 26
- Aug
یونیورسٹی
آف کوٹلی آزاد جموں و کشمیر نے طلباء کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کر دی۔ یونیورسٹی
میں بی ایس کے مختلف تعلیمی پروگراموں کے لیے 18ستمبر تک توسیع کی گئی ہے اور انٹری
ٹیسٹ 20 ستمبر کو ہوگا۔
رجسٹرار آفس سے جاری علامیہ کےمطابق یونیورسٹی آف کوٹلی آزاد جموں و کشمیر میں بی ایس کے مختلف تعلیمی پروگراموں میں طلباء و طالبات کے داخلوں کی آخری تاریخ 18ستمبر تک بڑھا دی گئی ہے اور بی ایس پروگرامز میں داخلے کے خواہشمند طلباء و طالبات مورخہ 18ستمبر 2024ء بروز بدھ تک آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں جبکہ بی ایس کے لیے انٹری ٹیسٹ 20 ستمبر 2024ء بروز جمعتہ المبارک لیا جائے گا۔
داخلہ کے لئے تمام خواہشمند امیدوار یونیورسٹی آف کوٹلی کی ویب سائٹ (www.uokajk.edu.pk) پر آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں یا مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس آفئیرز کے دفتر یا فون نمبر 05826960007 پر دفتری اوقات
میں رابطہ کر سکتے ہیں ۔