- 17
- Nov
یونیورسٹی آف کوٹلی آزاد جموں و کشمیر کا 5واں کانووکیشن 21 نومبر 2024ء بروز جمعرات یونیورسٹی کیمپس میں منعقد ہو گا۔
ترجمان یونیورسٹی آف کوٹلی کے مطابق جامعہ کے پانچویں کانووکیشن کی مرکزی تقریب 21 نومبر 2024ء بروز جمعرات یونیورسٹی کیمپس میں منعقد ہوگی جبکہ کانووکیشن کی ریہرسل مورخہ 20 نومبر بروز بدھ کو ہوگی۔
جامعہ کوٹلی کے پانچویں کانووکیشن میں مختلف شعبہ جات کے پی ایچ ڈی، ایم فل، ایم ایس سی، ایم ایس اور بی ایس پروگرامز کے 1463 فارغ التحصیل طلباء و طالبات کو اسناد تفویض کی جائیں گی جبکہ نمائیاں کارکردگی کے حامل 31 طلباء وطالبات کو گولڈ میڈلز سے نوازا جائے گا۔
کانووکیشن کے مہمان خصوصی چانسلر/ صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری طلبا و طالبات اور اسکالرز کو گولڈ میڈل اور ڈگریاں عطا کریں گے۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رحمت علی خان نے مختلف قائم کی گئی کمیٹیوں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ کانووکیشن کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے اپنی متعلقہ کمیٹیوں کی کارکردگی سے روزانہ کی بنیاد پر آگاہ کریں اور کانووکیشن کے شاندار انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اُٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ کانووکیشن جامعہ ہذا کا ایک میگا ایونٹ ہے جس کو یادگار بنانے کیلئے تمام تر انتظامات بروقت کیئے جائیں۔