Flag Hoisting Ceremony, 14th August, 2024 - Independence Day

  • Start:

    Aug 14,2024

    End:

    Aug 14,2024

جشن یوم آزادی کے موقع پر یونیورسٹی آف کوٹلی آزاد جموں و کشمیر,میں ہر سال کی طرح قومی پرچم کشائی کی ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ مہمان خصوصی رجسٹرار ڈاکٹر سر شمس الحسن سید، نے پرچم کشائی کی ۔

Flag Hoisting Ceremony, 14th August, 2024 - Independence Day
 

جامعہ کوٹلی میں شعبہ تعلقات عامہ سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق یونیورسٹی آف کوٹلی آزاد جموں و کشمیر میں قومی پرچم کشائی کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب یونیورسٹی کیمپس کے خوبصورت ترین سبزاہ زار لان میں منعقد ہوئی اور مہمان خصوصی رجسٹرار ڈاکٹر سر شمس الحسن سید، نے قومی ترانے کی گونج میں سبز ہلالی پرچم لہرایا اور اس کے بعد ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

 

پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رجسٹرار یونیورسٹی ڈاکٹر سر شمس الحسن سید نے کہا کہ زندہ قوموں کے لئے آزادی کا دن اہم ہوتا ہے اور وہ اپنے یادگار اور تابناک ماضی کو کبھی بھولتی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے جدوجہد آزادی میں جو تاریخی قربانیاں دی ہیں ہمیں اس تاریخ کو آگے لے کر چلنا ہے اور ان کی قابل فخر تاریخ کو اچھے سے یاد رکھنا ہے کیونکہ زندہ قومیں اپنے یوم آزادی اور اپنے خاص دنوں کو ہر وقت یاد رکھتی ہیں۔

 

یوم آزادی کو ملی جوش وجذبے سے منانے کیلئے رجسٹرار یونیورسٹی ڈاکٹر سر شمس الحسن سید، ڈین صاحبان، ڈائریکٹرز، چیرمین شعبہ جات، فیکلٹی ممبران سمیت سٹاف ممبران اور دیگر افیسران کی کثیر تعداد نے پرچم کشائی کی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔

 

تقریب کے اختتام پر وطن عزیز کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے دعائیں ہوئیں اور شرکاء تقریب میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی ۔