Eighth Syndicate meeting- University of Kotli

24, July 2020

جامعہ کوٹلی کا آٹھواں سینڈیکیٹ اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید دلنواز احمد گردیزی کی زیر صدارت جامعہ کے مرکزی میٹنگ روم میں منعقد ہوا، جس میں ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مشتاق احمد ساجد، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز اینڈ ہیومنٹیز پروفیسر ڈاکٹر محمد معروف خان، ڈین فیکلٹی آف کمپیوٹنگ و انجینئرنگ ڈاکٹر افتخار حسین، ڈین فیکلٹی آف سائنسز ڈاکٹر اسد حسین شاہ، ڈائریکٹر کوالٹی انہینسمٹ سیل ڈاکٹر غلام نبی، رجسٹرار ڈاکٹر فیہم غضنفر، ٹریثرر ڈاکٹر صباحت اکرم، کنٹرولر ایگزیمینیشنز و ڈائریکٹر سٹودنٹ آفئیرز لیاقت حسین، ایڈیشنل ٹریثرر ڈاکٹر غلام مجتبیٰ، چئیرمین کامرس ڈاکٹر مدثر انور سواتی سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید دلنواز احمد گردیزی نے تمام ممبران کو خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں جامعہ میں جاری آن لائن ایڈمیشنز، آن لائن کلاسز، سی ایم ایس، مختلف شعبوں میں لی گئی این او سیز سمیت ترقیاتی امور اور حالیہ میرٹ پر مبنی بھرتیوں پربریف کیا، جسے تمام سینڈیکیٹ ممبران کی طرف سے سراہا گیا اور ان کاوشوں کو اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔ اجلاس میں جامعہ سے متعلق مختلف امور زیر غور لائے گئے، جس میں اعلی تعلیم و تحقیق کے حصول، جامعہ کے مالی بجٹ، گزشتہ و جاری منصوبوں کا جائزہ، شعبہ جات کی کارکردگی، مستقبل کے منصوبوں سمیت مختلف معاملات زیر غور لائے گئے اور اس حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید دلنواز احمد گردیزی کا کہنا تھا کہ جامعہ کوٹلی ابھی نوزائیدہ ہے لیکن اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے طلباء کو معیاری تعلیمی و تحقیقی مواقع فراہم کر رہے ہیں، ادارے کو درست سمت میں گامزن کرنے اور ترقی کیلیے میرٹ اور گڈ گورننس کا فروغ ناگزیر ہے اور اس معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جامعہ آن لائن امتحانات کے بعد اب آن لائن کلاسسز کے لئے مکمل تیار ہے اور اسی ماہ سے کلاسسز کا بھی آغاز کیا جائے گا۔ آخر میں انہوں نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا۔

News

  • July

    24

    Eighth Syndicate meeting- University of Kotli

    جامعہ کوٹلی کا آٹھواں سینڈی

    Read more...
  • July

    24

    Notification Special releif/ rebate due pandemic COVID-19



    Read more...
  • July

    19

    Admission Notice 2020-21

    Go to Downloads page or <a href="http://w

    Read more...
  • July

    15

    Notice for Deed of Agreement Ehsaas Undergraduate Scholarship Program

    To download deed, please go to Downloads from top

    Read more...
  • July

    14

    Order regarding re-openning of university



    Read more...
  • July

    04

    7th meeting of Finance & Planning Committee was held under the Chairmanship of Vice Chancellor Prof. Dr. Syed Dilnawaz Ahmad Gardezi

    جامعہ کوٹلی آزاد جموں و کشم

    Read more...
  • June

    21

    Situation Vacant



    Read more...
  • June

    17

    SCO Online Printing Competition



    Read more...
  • June

    16

    Important Notice- Ehsaas Undergraduate Scholarship

    Please <a href="http://www.uokajk.edu.pk/

    Read more...
  • June

    16

    Newsletter Jul-Dec 2019 uploaded

    Please <a href="http://www.uokajk.edu.pk/h

    Read more...

Quick Links

The Campus
Digital Library
Faculty / Staff
Student Career Counselling