7th meeting of Finance & Planning Committee was held under the Chairmanship of Vice Chancellor Prof. Dr. Syed Dilnawaz Ahmad Gardezi

04, July 2020

جامعہ کوٹلی آزاد جموں و کشمیر، فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس،مالی سال 2020-21 کیلئے بجٹ کی منظوری جامعہ کوٹلی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید دلنواز احمد گردیزی کے زیر صدارت فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا ساتواں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی نے مالی سال 2020- 21 کے لیے بجٹ کی منظوری دی۔ اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر سید دلنواز احمد گردیزی کے علاوہ نئیر احمد (ڈپٹی مشیر حکومت پاکستان برائے مالیات)، ساجد عزیز نور (ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن آزاد جموں و کشمیر)، زائغم علی (ڈی جی فنانس ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان)، جمعہ خان (ایڈیشنل سیکرٹری فنانس آزاد جموں و کشمیر)، ڈاکٹر افتخار حسین (ڈین فیکلٹی آف کمپیوٹیگ اینڈ انجینئرنگ)، ڈاکٹر اسد حسین شاہ (ڈین سائنسسز)، ڈاکٹر فہیم غضنفر (رجسٹرار جامعہ کوٹلی)، ڈاکٹر صباحت اکرم (ٹریثرر جامعہ کوٹلی)،ڈاکٹر غلام نبی(ڈائریکٹر کوالٹی انہینسمینٹ سیل) اور ڈاکٹر غلام مجتبیٰ (ایڈیشنل ٹریثرر جامعہ کوٹلی) بھی موجود تھے۔ فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا جس کے بعد جامعہ کوٹلی کی ٹریثرر ڈاکٹر صباحت اکرم نے کمیٹی ممبران کے سامنے مالی سال 2020-21 کا بجٹ پیش کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر جامعہ کوٹلی پروفیسر ڈاکٹر سید دلنواز احمد گردیزی کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کے ساتھ ملکی معیشت مشکلات کا شکار ہے لیکن ان مسائل کے باوجود جامعہ کوٹلی وسائل کو بڑھانے اورسادگی وکفایت شعاری کے ذریعے اپنے اخراجات میں کمی لانے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے، جامعہ کوٹلی آٹومیشن کی جانب گامزن ہے اور یہی وجہ ہے کہ امتحانات کے بعد آن لائن کلاسز کے لیے بھی مکمل طور پر تیار ہے، بجٹ میں معیاری تعلیم اور ریسرچ کلچر پہ کسی قسم کا قدغن نہیں لگایا گیا بلکہ اس میں مختص فنڈز میں اضافہ کیا گیا ہے، ا نہوں نے جامعہ کوٹلی کی ٹریثرر اور ان کی ٹیم کوآزاد کشمیر کی تمام جامعات میں سب سے پہلے متوازن اور حقیقت پر مبنی بجٹ بنانے پر سراہا اور تاکید کی کہ ایسی قلیل اور طویل مدتی حکمت عملی ترتیب دی جائے جس سے یہ نوزائیدہ یونیورسٹی مستقل بنیادوں پر اپنے قدموں پر کھڑی ہو سکے۔ اجالاس کے اختتام پر انہوں نے تمام شرکاء کی جانب سے ماہرانہ آراء پیش کرنے اور یونیورسٹی بجٹ کی منظوری پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔

News

  • July

    24

    Eighth Syndicate meeting- University of Kotli

    جامعہ کوٹلی کا آٹھواں سینڈی

    Read more...
  • July

    24

    Notification Special releif/ rebate due pandemic COVID-19



    Read more...
  • July

    19

    Admission Notice 2020-21

    Go to Downloads page or <a href="http://w

    Read more...
  • July

    15

    Notice for Deed of Agreement Ehsaas Undergraduate Scholarship Program

    To download deed, please go to Downloads from top

    Read more...
  • July

    14

    Order regarding re-openning of university



    Read more...
  • July

    04

    7th meeting of Finance & Planning Committee was held under the Chairmanship of Vice Chancellor Prof. Dr. Syed Dilnawaz Ahmad Gardezi

    جامعہ کوٹلی آزاد جموں و کشم

    Read more...
  • June

    21

    Situation Vacant



    Read more...
  • June

    17

    SCO Online Printing Competition



    Read more...
  • June

    16

    Important Notice- Ehsaas Undergraduate Scholarship

    Please <a href="http://www.uokajk.edu.pk/

    Read more...
  • June

    16

    Newsletter Jul-Dec 2019 uploaded

    Please <a href="http://www.uokajk.edu.pk/h

    Read more...

Quick Links

The Campus
Digital Library
Faculty / Staff
Student Career Counselling